(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی فلمی دنیامیں انٹری کی تصدیق کر دی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق کرن جوہر نے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی ہدایت کار نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم ان کی اس حوالے سے کی گئی پوسٹ پراداکارہ بپاشا باسو اور دیگر مداحوں نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان ہدایت کار کرن جوہر کی فلم "راکی اور رانی کی پریم کہانی" میں بطور معاون ہدایت کار کام کرچکے ہیں جبکہ ان کی بہن سارہ علی خان اس وقت بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کمیونٹی کو منافق کیوں قرار دیا؟
ہدایتکار کرن جوہر کا ماننا ہے کہ فلم اور اداکاری سیف علی خان کے خاندان کے خون میں شامل ہے۔