GHQکیس:مشال یوسفزئی کا وکالت نامہ منسوح  ہونے پر جواب، عدالت داخلے پر پابندی

Jan 29, 2025 | 18:32:PM

(24 نیوز) راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت  کے جج امجدعلی شاہ نے لائسنس منسوخ ہونے کے باوجود جی ایچ کیو کیس میں وکالت نامہ جمع کرانے پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔عدالت نے مشال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بناکر خیبرپختونخوا بار کو بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران مشال یوسفزئی کی جانب سے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔ عدالت نے مشال یوسفزئی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔عدالت نے مشال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بناکر خیبرپختونخوا بار کو بھیج دیا۔عدالت نے مشال یوسفزئی کے خلاف ریفرنس کے فیصلے تک داخلے پر پابندی عائد کی۔

واضح رہے کہ عدالت نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔خیبر پختونخوا بار کے چیئرمین کمیٹی دو ممبران کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، مشال یوسفزئی نے لائسنس منسوخی کے باوجود جی ایچ کیو کیس میں وکالت نامہ جمع کرایا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں :چیمپئینز ٹرافی: حتمی پاکستانی سکواڈ سے کن کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے کا امکان؟
 

مزیدخبریں