وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات واپس لینے کیلئے تیسری بار رابطہ، پنجاب کا پھر انکار

Jan 29, 2025 | 18:58:PM
وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات واپس لینے کیلئے تیسری بار رابطہ، پنجاب کا پھر انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت کا انسپکٹر  جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کےلئے پنجاب حکومت سے تیسری بار رابطہ۔حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، وہ بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی دو بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔دوسری جانب حکام کااپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے کوئی تبدیلی ضروری نہیں، یہ بات درست ہے کہ ہم نے ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا اور  ان کی تعیناتی سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہوگیا، مزید کام جاری ہے، فلحال تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:GHQکیس:مشعال یوسفزئی کا وکالت نامہ منسوح  ہونے پر جواب، عدالت داخلے پر پابندی