عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ صوبے میں مبینہ بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکین اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں اور شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا تاکہ آپ گڈگورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، گورننس کو بہتر کریں۔
عمران خان نے کہا کہ میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے، آپ صوبے میں مبینہ کرپشن اور بیڈ گورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔
ذرائع کے مطابق بانی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات ہوئی،علی امین گنڈا پور نے معاون خصوصی کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ کریں، آپ کو مکمل اخیتار ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہے، قانون کےکٹہرے میں لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں سے گرین انرجی پروموٹ،10لاکھ افراد کو روزگار ملے گا،صوبائی وزیرناصر حسین