افغان حکومت یقینی بنائے کہ امریکی فورسز کی چھوڑے ہتھیار  غلط ہاتھوں میں نہ جائیں، دفتر خارجہ

Jan 29, 2025 | 23:56:PM

(24 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان نےکہا ہےکہ افغانستان میں امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار  پاکستان اور  اس کے شہریوں کے تحفظ کے لیے باعث تشویش ہیں۔ ان ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں حملےکرنےکے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جدید امریکی ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے پر میڈیا سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے  کہا کہ افغانستان میں ان ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے، یہ جدید ہتھیار اگست 2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد پیچھے رہ گئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ  پاکستان بارہا کابل میں عبوری حکام سے مطالبہ کرتا آ رہا ہےکہ ضروری اقدامات کرکے یہ یقینی بنایا جائےکہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جائیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ان ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں حملےکرنےکے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’ویل ڈن پاکستان کے رونالڈو‘‘ فیصل واوڈا نے مزید اچھی خبروں کی نوید سنادی

مزیدخبریں