سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی، مریم نواز کا سیالکوٹ ضمنی الیکشن پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہار اور جیت کا پتا تب چلے گا جب الیکشن ہونگے، سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی۔
سیالکوٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی فتح پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی بد دعائیں سمیٹنے والی ایک پیج کی حکومت کو عوام سے ووٹ کی توقع نہیں، اس لئے یہ سلیکشن پر مجبور ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شیروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انشا اللہ جلد ووٹ کو عزت مل کر رہے گی۔
ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے۔سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2021
عوام کی بد دعائیں سمیٹنے والی ایک پیج والی حکومت کو عوام سے ووٹ کی توقع نہیں اسلیئے یہ سلیکشن پر مجبور ہیں۔
شیروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انشاءاللّہ ووٹ کو عزت مل کر رہے گی اور جلد ????
یہ بھی پڑھیں: پی پی38 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، ن لیگ کو شکست