پاکستان ہمیشہ سے ہندوستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خطے کا کوئی اور ملک پاکستان کی کوششوں سے برابری کا دعویدار نہیں ہو سکتا، اسکی تائید امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی کی۔پاکستان ہمیشہ سے ہندوستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔ ہندوستان امن نہیں چاہتا کیونکہ وہ آر ایس ایس کے نظریے کے زیر تسلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاک افغان یوتھ فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا ہےکہ حالیہ بیانات میں افغان رہنماؤں نے پاکستان کو افغان بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پاکستان نے امریکہ اور پھر افغانستان سے مذاکرات کیلئے طالبان کو قائل کرنے کی جدوجہد کی۔ انہوں نے کہاجب تک بھارت اپنے 5 اگست کے اقدام کو واپس نہیں لیتا اس سے بات چیت ممکن نہیں۔ بھارت نے 5 اگست 2019 میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی۔عمران خان نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا۔ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے نئے باب کا آغاز کیا۔پاکستان 1948 سے کشمیریوں کے حقوق کے تحفط کیلئے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں غلط تاثر موجود ہے کہ پاکستان کو عسکری ادارے کنٹرول کرتے ہیں۔ بد قسمتی سے یہ سراسر بھارت کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں افغانستان نے بہت کم وقت میں ترقی کی۔ جہاں افغان ٹیم اب ہے اس مقام تک پہنچنے میں دوسرے ممالک نے 70 سال لگائے۔ اسکی وجہ افغان مہاجرین کا پاکستان میں قائم کیمپوں میں کرکٹ کا سیکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت کی خارجہ پالیسی 25 سالوں سے میری پارٹی کے منشور کا حصہ رہی ہے۔ ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے 76 اموات،4497 نئے کیسز
ٹیگز :