دلہن 17 دن بعد عاشق کے پاس چلی گئی، پھر شوہر نے کیا کیا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی کے سکھ دیو نگر میں رہنے والی ایک لڑکی شادی کے 17 دن بعد اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے پاس چلی گئی۔ شوہر نے بھی دلہن کی ضد پر راضی ہو کر اسے عاشق کے حوالے کردیا۔
بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر رانچی سے محبت کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ سکھ دیو نگر میں رہنے والی ایک لڑکی کی شادی چپرا کے رہائشی ایک نوجوان سے ہوئی لیکن شادی کے بعد سے ہی دلہن نے اپنے شوہر سے دور رہنا شروع کردیا اور 17 دن بعد دلہن اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے پاس چلی گئی۔اس کے بعد لڑکے کی فیملی نے دلہن کے گھر والوں کو اسکی خبر دی اور شک کی بنیاد پر دلہن کے عاشق کے گھر چھاپہ مارا گیا تو وہ لڑکی وہیں ملی۔اس کے بعد مائیکے اور سسرال والوں نے دلہن کو سماجی رسم و رواج کا حوالہ دیتے ہوئے دلہن کو بہت کچھ سمجھایا لیکن وہ اپنے عاشق کے ساتھ رہنے پر اٹل رہی۔ صرف یہی نہیں شوہر نے بھی دلہن کی ضد پر راضی ہو کر اسے عاشق کے حوالے کردیا۔ تاہم اس کے لئے تھانے میں معاہدہ کیا گیا۔دونوں گھر والوں کی بہت کوششوں کے بعد دلہن اپنے شوہر کے ساتھ سسرال آگئی لیکن اس نے سسرالیوں کے گھر میں نہ رہنے کے پر شوہر اور اس کے اہل خانہ سے جھگڑا شروع کردیا۔اس کے بعد لڑکے نے بھی دلہن کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد شوہر کی رضامندی سے دونوں گھر والوں نے اسے عاشق کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔گھر والوں کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ اس لڑکی کا شادی سے پہلے ہی کسی لڑکے سے تعلقات تھے لیکن یہ بات اس کی ماں جانتی تھی پھر بھی اس کے باوجود اس کی شادی دوسرے لڑکے سے کر دی گئی۔تاہم شادی کے بعد بھی وہ اپنے عاشق سے فون پر بات کرتی رہتی تھی اور ایک دن وہ موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوگئی۔ اس معاملے پر دلہن کے عاشق کا کہنا تھا کہ ان کا ڈیڑھ سال سے پیار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کے 72 ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھنے والے کی ضمانت کیوں مسترد ہوئی۔۔؟