پیر پگاڑا اور جہانگیر ترین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا اور جہانگیر ترین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،دونوں رہنماوں نے حکومت کے خلاف گلے شکوے اور تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھے۔
ذرائع کے مطابق پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ ہم غیر مشروط اتحادی ہیں، ہمارے ہی لوگوں کو توڑا جا رہا،ارباب غلام رحیم کے الیکشن میں میرے 300 مریدین پر مقدمات بنے، جس کا وہ سامنا کر رہے۔
سربراہ فنکشنل لیگ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اتحادیوں کے ہی افراد کو توڑنا ہے تو آئندہ الیکشن کا انتظار کر لیتی، اپنے ووٹرز کو مقدمات تلے چھوڑ کر ارباب غلام رحیم چلے گئے۔ہم نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے،ایک وزیر ہمارے دیگر ارکان کو توڑنے میں مصروف ہے، شاہ محمود قریشی کو سب باور کرا دیا ہے۔
دوسری جانب جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا کوئی گروپ نہیں، میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا،نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے، نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے، میں پارٹی کے ساتھ مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا، دونوں رہنماوں نے ملاقاتیں جاری رکھنے اور باہمی مشاورت پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ڈیلٹا ویرنٹ : آسٹریلیا اور چین میں پر پھیلانا شروع کر دئیے