سیالکوٹ ضمنی الیکشن:ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شکست کی ذمہ داری قیادت پر ڈال دی

Jul 29, 2021 | 12:36:PM

(24 نیوز)آزاد کشمیر اور سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد لیگی رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید مایوسی،لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شکست کی ذمہ داری قیادت پر ڈال دی۔

ن لیگی  ذرائع کے مطابق کارکنوں نے پارٹی صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرسرار خاموشی پر کئی سوالات اٹھا دئیے۔لیگی کارکنوں نے شکوہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن اور سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں دونوں ہی منظر سے مکمل غائب رہے۔مریم نواز کے سیالکوٹ جلسے کے بعد حمزہ شہباز نے دلچسپی لینا بند کر دی۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی میں دو  مختلف بیانیوں کی باعث قیادت یکسو نہیں،ایک دوسرے کو نیچہ دیکھانے کے چکر میں پارٹی شکست سے دوچار ہوئی۔ لیگی رہنماؤں نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بھی  پارٹی کے اندرونی اختلافات ہیں۔کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب پی ڈی ایم اے موجود تھا تو ہم زیادہ تر صمنی الیکشن جیتے تھے۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں اور کارکنان میں مکالمہ ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ

آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن میں ناکامی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی کے  72 ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھنے والے کی ضمانت کیوں مسترد ہوئی۔۔؟

مزیدخبریں