کامیاب پاکستان پروگرام :صفر مارک اپ پرقرضے دیئے جائیںگے،وزیر خزانہ

Jul 29, 2021 | 12:38:PM
کامیاب پاکستان پروگرام :صفر مارک اپ پرقرضے دیئے جائیںگے،وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام کا اجلاس ہوا،جس  میں کامیاب پاکستان پروگرام کے اجرا سے متعلق مختلف  امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب کسان کے تحت 12.5 ایکڑ کے مالکان کو نرم شرائط پر قرضے مل سکیں گے،انہوں نے کہاکہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھر کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ سے 27 لاکھ تک قرضہ ملے گا۔

وزیر خزانہ نے پروگرام میں نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے 45 لاکھ گھرانے مستفید ہوسکیں گے،سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام کے تحت صفر مارک اپ پر چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:    پیر پگاڑا اور جہانگیر ترین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی