(24نیوز)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر محمد عامر جان نے لاہور کے ہسپتالوں کی تین سکیموں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر جان نے جناح ہسپتال کے لئے انڈو سکو پی مشین کی بھی منظوری دے دی یہ مشین دو کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔جناح ہسپتال میں گیسٹرو انٹرالوجی شعبہ کی آل گریڈیشن کی جائے گی۔ گیسٹرو انٹرالوجی شعبہ میں 25 کروڑ کی مختلف مشینیں نصب کی جائیں گی۔
سروسز ہسپتال کے یورالوجی شعبہ کی تعمیر مرمت کی جائے گی،ہسپتال میں کڈنی آپریشن کی مشینری خریدی جائے گی اس پر 6 کروڑ روپے لاگت آئے گی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل،رکشہ،گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی