شوہر گرفتار، ماں کیساتھ فراڈ، شلپا سیٹھی پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے ساتھ اراضی جعلی کاغذات پر فروخت کرنے والے شخص کا دھوکہ دہی کا معاملہ
تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی آج کل اپنے شوہر کے فحش فلموں کے کیس کی وجہ سے ویسے ہی قانونی چکر میں پھنسی ہوئی ہیں اور اب ان کی والدہ سنندا شیٹھی نے بھی زمینی معاہدے کے معاملے میں ایک شخص کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی ہے۔ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی نے سدھاکر گھارے نامی شخص پر اراضی جعلی کاغذات پرفروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سدھاکر نے جعلی کاغذات کی مدد سے سنندا شیٹھی کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے میں زمین فروخت کی۔ دھوکے سے زمین بیچنے والے شخص کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں پولیس کی حراست میں ہیں ۔ جب کہ اس کیس کے حوالے سے پولیس شلپا شیٹھی سے بھی دوبار پوچھ گچھ کرچکی ہے۔
تاہم شلپا شیٹھی نے اپنے شوہر کی کمپنی میں کسی بھی طرح کی شراکت داری سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی کسی ایپ سےواقف نہیں تھیں اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح کے فحش مواد بنانے میں شامل ہیں۔دوسری جانب ممبئی کرائم برانچ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کےفحش فلموں کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں تاہم انہوں نے اداکارہ کو کلین چٹ نہیں دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 45سال سے مردہ سمجھا جانیوالا اچانک لوٹ آیا