(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ صبور علی شو بز کا جا نا مانا نا م ہیں۔انہوں نے اپنی جا ندا ر اور شا ندا ر ادا کا ری سے مدا حو ں کے دل موہ لئے۔انہو ں نے سوشل میڈیا پر اداکاروں کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والے صارفین سے متعلق گفتگو کی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارمنیب بٹ بھی انہی کے سا تھ گفتگو میں شر یک تھے جن کا کہنا تھا کہ اچھے بھلے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے جعلی اکاؤنٹ صرف اپنی فرسٹریشن نکالنے کے لیے ہی بنا رکھے ہیں جبکہ صبور علی نے کہا کہ میں نے انسٹاگرام سے اب زیادہ تر گالیاں ہی سیکھیں ہیں جو کہ ہمیں پڑتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے شو میں میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےصبور علی اور اداکار منیب بٹ کی جانب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ میزبان نے سوال کیا کہ آج کل لوگ اداکاروں کے حوالے سے اتنے فیصلہ کن کیوں ہوگئے ہیں؟کوئی زیادہ کرے تو کہتے ہیں یہ زیادہ دکھاوا کررہا ہے اورکوئی قربانی نہ دکھائے تو کہا جاتا ہے یہ برگرز ہیں اس لیے۔
اس پر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ میرےخیال میں ایسا اس لیے ہے کہ سوشل میڈیا آجانے کے بعد ہر شخص اپنی رائے دیتا ہے اور آج ہر شخص کے ہاتھ میں فون ہے اس لیے وہ فوراً اپنی رائے دیتا ہے۔منیب نے کہا کہ قربانی کریں لیکن دکھاوے کے لیے نہ کریں، سوشل میڈیا پر نہ بھی ڈالا جائے تو خیر ہے لیکن اگر آپ سوشل میڈیا پر ڈالیں گے تو لوگ تبصرے تو کریں گے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی سمیت متعدد اداکاراؤں کو فحش فلموں کی آفر؟ نیا پینڈورا با کس کھل گیا