گورنر پنجاب نے ارکان اسمبلی استحقاق بل 2021مسترد کر دیا 

Jul 29, 2021 | 19:19:PM
گورنر پنجاب نے ارکان اسمبلی استحقاق بل 2021مسترد کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب نے ارکان اسمبلی استحقاق بل 2021مسترد کر دیا ،چودھری سرور نے بل آئین سے متصادم قرار دے دیا، گورنر نے منظور کردہ بل کواعتراضات کےساتھ سپیکرکوبھجوادیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں کہ سپیکر اوراستحقاق کمیٹی کودئیے گئے اختیارات آئین سے متصادم ہیں، استحقاق بل میں تجویزکردہ سزائیں بھی آئین سے متصادم ہیں،گورنر پنجاب نے کہاکہ آئین کے تحت بل کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بل پروزیراعظم اوروزیر اعلیٰ ہاؤس نے اعتراض کیاتھا ،وزیراعظم کی ہدایت پرگورنرنے استحقاق بل کی منظوری نہیں دی، گورنر پنجاب کے اعتراضات سپیکر پنجاب اسمبلی کو موصول ہو گئے، سپیکرنے اعتراضات پرقانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کون ہو گا وزیراعظم آزاد کشمیر ؟ عمران خان نے انٹرویو مکمل کر لئے