بالی وڈ نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا۔۔سوشل میڈیا پرپاک بھارت محاذ گرم

Jul 29, 2021 | 20:18:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ نے میڈم نورجہاں کا گایا ہوا معروف نغمہ اپنی اینٹی پاکستان فلم کے لئے چرا لیا ، گانا نورا فتحی پر ری پروڈیوس کر کے فلمایا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گانے ' ظالما کوکا کولا پلا دے' نے ریلیز ہوتے ہی عوامی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے اوراسے پارٹی سانگ آف دی ائیر قرار دیا جارہا ہے، گانا اجے دیوگن کی فلم ’’بھوج، دی پرائڈ آف انڈیا‘‘ جو کہ بالی وڈ ذرائع کے مطابق ایک پاکستان مخالف فلم ہے، کے لئے فلمایا گیا ہے ۔

بھارتی اخبار  کی رپو رٹ کے مطابق عین ممکن ہے کہ گانے کے کچھ مناظر کے ذریعے دشمن ملک کی توہین کی جاسکے۔ ظالما کوکا کولا پلادے کی ری کریئیشن کے لئے موسیقی تنعشق باگچی نے ترتیب دی ہے جبکہ بول ’’ویو‘‘ نے لکھے ہیں آواز کا جادو معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے جگایا ہے۔ یو ٹیوب پر موجود معلومات کے مطابق ٹی سیریز کی لائسنسنگ کے ساتھ ای ایم آئی پاکستان اور آئی میوزک رائٹس کو گانے کے حقوق ملے ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی گانا چرا کر پاکستان مخالف فلم کے لئے استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر بھی پاک بھارت جنگ چھڑی ہوئی ہے، پاکستانی صارفین نے اسے منافقت کی انتہا قراردیا ہے تو بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ اس گانے کو جانتا کون تھا ہمارا شکر گزارہونا چایئے کہ ہم نے اسے ری پروڈیوس کرکے دنیا کو دکھایا۔

فلم کی کہانی پاک بھارت جنگ کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک بھارتی ائیرفورس کا اسکواڈرن لیڈرجسے بھوج ائیر بیس کی تعمیر کا ہدف دیا جاتا ہے۔ فلم بڑی کاسٹ پر مشتمل ہے جس میں سنجے دت، سونا کشی سنہا، ایمی ورک، شرد کلکر بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ہدایت کار ابھیشک دھدیا ہیں اور فلم کو پاکستان کے یوم آزادی یعنی 14 اگست سے ایک روز پہلے ڈزنی اور ہاٹ سٹار پر ریلیز کیا جارہا ہے۔

یادرہے کہ  گانا ' ظالما کوکا کولا پلا دے' میڈم نور جہاں نے 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم' چن تے سورما' کے لئے گایا تھا جس میں سلطان راہی مصطفے قریشی انجمن اقبال حسن اور زمرد نے کام کیا تھا۔
 اس گانے کو پھر 2016 میں کوک اسٹوڈیو کے لئے ری پروڈیوس کیا گیااور عمیر جسوال اور میشا شفیع نے اس پر پرفارم کیا, اور اب بھارت نے دیدہ دلیری سے اسے دن دیہاڑے چوری کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دونوں ہا تھوں سےمعذور خاتون نے پاؤں سے گاڑی چلا کر سب کو حیران کردیا۔۔ویڈیووائرل

مزیدخبریں