(24نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منامہ میں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کو بحرین کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ2019 میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بحرین سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت ملی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سلطنتِ بحرین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کے متمنی ہیں ۔دوران ملاقات بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلقہ امور پر بھی زیرِ بحث آئے۔ ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں، یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعمیری کردار کی تعریف کی ۔انہوں نے بحرین کی دفاعی و سیکورٹی استعداد کی ترقی میں پاکستان کی معاونت کو سراہا۔وزیر خارجہ نے بحرین کے وزیر اعظم، ولی عہد، شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔
وزیر اعظم بحرین نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی قیادت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔بحرین کے وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان کو افغان بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا افسوسناک ہے،وزیر اعظم
شاہ محمود قریشی کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد سے ملاقات۔دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Jul 29, 2021 | 20:30:PM