زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، 24 ارب 87 کروڑ ڈالر رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)زرمبادلہ کے ذخائر 25 اعشاریہ 12 ارب ڈالر کی بلند سطح سے کم ہوکر24 اعشاریہ 87 ارب ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی ہوئی،مرکزی بینک کے ذخائر18 اعشاریہ 05 ارب ڈالر سے کم ہوکر 17 اعشاریہ 82 ارب ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک کاکہناہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3 اعشاریہ 20 کروڑڈالر کم ہوکر 7 اعشاریہ 04 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 25 اعشاریہ 30 کروڑ ڈالر کم ہوئے جس سے ملکی مجموعی ذخائر25 اعشاریہ 12 ارب ڈالر کی بلند سطح سے کم ہوکر24 اعشاریہ 87 ارب ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا فی تولہ کتنا مہنگا ہوا ؟ جانیے