چینی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں ،آرمی چیف جنرل باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پی ایل اے اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں ،باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ جنرل ہیڈکوارٹرز میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی 94 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں چینی سفیرنونگ رونگ، دفاعی اتاشی میجر جنرل چن وین رونگ اور چینی حکام نے شرکت کی،پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔
94th Anniversary of the founding of Chinese Peoples’ Liberation Army (PLA) was commemorated at GHQ. General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) was the Chief Guest on the occasion. Ambassador of China to Pakistan; His Excellency Mr Nong Rong, Defence Attache; (1/6) pic.twitter.com/tvlgps4pJS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاع، سکیورٹی اورنیشن بلڈنگ میں پی ایل اے کی قیادت کو سراہا، آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے منفرداورانتہائی قریبی تعلقات ہیں ،ہر چیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ باہمی شراکت داری علاقائی امن و استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے ،ماضی اور حال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا،پی ایل اے اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں ،باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں .
...deep rooted ties between the two states, militaries & the people, COAS said Pakistan China relationship is unique & robust that has proven its resilience in the face of challenges. In the evolving security milieu, Pakistan China partnership is becoming increasingly (5/6)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2021
چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چن وین رونگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اورتقریب کے انعقاد پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔چینی دفاعی اتاشی نے کہاکہ چینی صدر کے مطابق پاکستانی مسلح افواج پاک چین تعلقات کا کلیدی جزو ہیں ، چین پاکستان آہنی بھائی ہر مشکل کے ساتھی، تذویراتی شراکت دار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین سٹرٹیجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں ۔ پاکستان چین ہر موسم کے دوست، سٹریٹیجک پارٹنر اور آہنی بھائی ہیں، چین کے دفاعی اتاشی نے کہاکہ دنیا بدل سکتی ہے ہم ہمیشہ کھڑے ہیں ۔اپنے مفادات، جغرافیائی تحفظ اور علاقائی امن کیلئے متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں چین کا بڑھتااثر و رسوخ ۔ امریکا اور بھارت پریشان۔فوجی تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق