نذیرچوہان نے جھوٹی مہم چلائی۔ میری اور اہل خانہ کی جان خطرے میں ڈالی۔شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نذیرچوہان نے ان پرجھوٹا الزام لگایا اور اس کا برملا پرچارکیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نذیرچوہان نے جھوٹی مہم چلائی، میری اورمیرے ہلخانہ کی جان کوخطرے میں ڈالا۔
انہوں نے کہاکہ میں نے ایک عام شہری کے طورپرپولیس اورا یف آئی اے کودرخواست دی، تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر نذیر چوہان کو گرفتارکیاگیا ہے اور امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔
شہزاد اکبر نے کہاکہ ہرشہری اپنے حق کے لئے کھڑا ہوگا توشدت پسند عناصر کو شکست ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی درخواست پر نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر سپیکر برہم ۔ کسی کو ٹارزن نہیں بننے دونگا۔ چودھری پرویز الہیٰ