وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Jul 29, 2021 | 21:51:PM

(24 نیوز)وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،24 نیوز نے کل ہی ڈاکٹر عشرت کے استعفے کی خبر بریک کر دی تھی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین کے وزیراعظم آفس میں موجودایک شخصیت سے اختلافات تھے۔ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ وزیراعظم آفس بھیج دیا، ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ہیں،ذرائع وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ وزیراعظم نے تاحال عشرت حسین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

مزیدخبریں