(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیم کے کوہ پیما نیلسن جیسپرس آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے والے پہلے بیلجین بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق35سالہ کوہ پیما نے دو سال قبل بھی کے ٹو سر کرنے کی مہم شروع کی تھی لیکن پر خطر برفیلے راستوں پر فراسٹ بائٹ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی مہم ادھوری چھوڑنی پڑی تھی تاہم اپنی دوسری کوشش میں انہوں نے کامیابی حاصل کر لی اور آٹھ ہزار 611میٹر اونچی چوٹی کوسر کرلیا۔
اس حوالے سے نیلسن جیسپرس کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ کبھی ایسا نہیں کر پائیں گے۔انہوں نے اس مہم کے دوران اپنی مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی دشوار تھا تاہم اپنی فیملی اور دوستو ں کی یقین کی بدولت وہ یہ کر پائے۔
نیلسن نے بتا یا کہ مہم کے دوران موسم اچھا رہا ،آندھی نہیں چلی لیکن پھر بھی یہ بہت مشکل وقت تھا پھر بھی وہ آگے بڑھتے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی
بیلجیم کے کوہ پیما ہ کا کارنامہ ۔۔ آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرلیا
Jul 29, 2021 | 22:01:PM