(24 نیوز)دو بیویاں رکھنے والے شہری سے تیسری شادی کی خواہش مند خاتون کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون ظل ہما فاروق پر دس ہزار جرمانہ عائد کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری کو تیسری شادی کیلئے پہلی دو بیویوں سے اجازت نا ملنے پر خاتون نے عدالت سے رجوع کیا تھا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ شوہر کیلئے ضروری ہے کہ تیسری شادی کیلئے قانونی تقاضے پورے کرے، خاتون کی درخواست غیر ضروری ہے ایک ہفتے میں دس ہزار جرمانہ ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا