رے بین کے تیار کردہ اسمارٹ گلاسز اب بہت جلد سما رٹ فو نز کی جگہ لے لیں گے

Jul 29, 2021 | 22:13:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)فیس بک کا استعما ل ہر شخص کر رہا ہے ۔اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے دوستوں ،رشتہ دا رو ں سے اپنی معلومات اور ویڈیوز شیئر کر سکتے ہیں۔ فیس بک کی جانب سےسمارٹ فونز کے خاتمے کے لیے عرصے سے مختلف ہارڈ ویئر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔جن میں سے ایک سمارٹ گلاسز بھی ہے جس پر کئی سال سے کام کیا جارہا تھا۔

تفصیلا ت کے مطابق  فیس بک  کی جانب سے اسے متعارف کرانے کا عندیہ ظاہر کیا گیا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے رے بین کے تیار کردہ سمارٹ گلاسز کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 'یہ گلاسز آئیکونک ہوں گے اور ان سے آپ بہت کچھ کرسکیں گے، اسی لیے میں مستقبل میں مکمل اگیومینٹڈ گلاسز کے سفر میں پیشرفت کے لیے پرجوش ہوں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سمارٹ گلاسز کو 2021 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر اس کے بعد کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ یہ گلاسز مستقبل کی کنجی کی حیثیت رکھتے ہیں، مستقبل میں فیس بک شیئرڈ اور لیو ایبل پلیٹ فارم کو تشکیل دے گی جس سے لوگ ورچوئل رئیلٹی اور اگیومینٹڈ رئیلٹی سے 'ٹیلی پورٹ' ہوسکیں گے۔مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہمارا بزنس ماڈل مہنگی ڈیوائسز کی فروخت کے گرد گھومنے والا نہیں ہوگا بلکہ ان کو زیادہ کم قیمت بنایا جائے گا کیونکہ ہمارا مشن زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

سابقہ رپورٹس کے مطابق فیس بک کے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز کو پہننے پر صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک ڈسپلے آجائے گا جبکہ صارف کالز کرسکے گا، اپنی پوزیشن کو لائیو اسٹریم اور فیس بک پاور اے آئی سے بہت کچھ کرسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی سے لیس یہ چشمے آج کل کے عام چشموں جیسے ہوں گے جن کا وزن کم ہوگا مگر وہ پہننے والے کی یاداشت کو بڑھانے، غیر ملکی زبانوں کا فوری ترجمہ، ارگرد ہونے والی بات چیت یا آوازوں کو کانوں میں جانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ایک نظر میں بچے کے جسمانی درجہ حرارت کے بارے میں بھی بتائیں گے۔باالفاظ دیگر وہ سپر گلاسز ہوں گے جن کو پہننے کے بعد سمارٹ فونز کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی سمیت متعدد اداکاراؤں کو فحش فلموں کی آفر؟ نیا پینڈورا با کس کھل گیا

مزیدخبریں