(ما نیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام دنیا بھر میں مقبو ل ایپ ہے۔اس ایپ نے نو عمر صارفین کے لیے اہم ترین فیصلہ کردیا۔ انسٹا گرام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 16 سال سے کم عمر صارفین کے تمام اکاؤنٹس از خود پرائیویٹ ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اس سے قبل تمام صارفین کے اکاؤنٹس پہلے پبلک ہو تےتھے جس کے بعد صارف اپنی مرضی سے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرسکتا تھا۔انسٹا گرام پر اکاؤنٹ پرائیویٹ ہونے کے بعد صارف کی جانب سے منتخب شدہ فالورز کو ہی لائک و کمنٹس کرنے کی اجازت ہو گی۔
انسٹاگرام کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے نوجوانوں کو پرائیویٹ اور پبلک اکاؤنٹس میں سے ایک منتخب کرنے کو کہا تو ہماری تحقیق کے مطابق نوجوانوں نے پرائیویٹ اکاؤنٹ کے استعمال کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیں:رے بین کے تیار کردہ اسمارٹ گلاسز اب بہت جلد سما رٹ فو نز کی جگہ لے لیں گے