(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ حمیمہ ملک نے اسلام آباد میں قتل کی جانے والی سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کی موت پر ایک دلخراش پیغام میں انکشاف کیا کہ وہ بھی بدسلوکی کے صدمے سے گزر چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر نور قتل معاملے سے متعلق ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بدسلوکی کے صدمے کو برداشت کرنے کے حوالے سے بات کی۔نور مقدم کے قتل سے متعلق انہوں نے لکھا کہ ’آج اس واقعے کو پورے آٹھ روز گزر چکے ہیں اور میں کچھ چاہ کر بھی نہیں بول سکی ہوں، کیونکہ میرے دل اور دماغ نے اجازت ہی نہیں دی تھی اور نہ ہی مجھ میں اتنی ہمت تھی کہ میں اپنے جذبات کو الفاظ میں ڈھال سکوں۔
حمیمہ نے لکھا کہ ’عورت ہونے کے ناطے میں بھی اس بدسلوکی کا شکار رہی ہوں اور اس صدمے کو سمجھ سکتی ہوں، یہ صدمہ آپ کو اندر ہی اندر ختم کردیتا ہے لیکن پھر بھی زندہ رہنے کی کوشش ہوتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہ بدسلوکی آپ کو اس قدر بدل دیتی ہے کہ آپ اپنے سائے کو بھی نہیں پہچان پاتے۔
یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم اور سجل علی کی میوزک ویڈیو یوٹیوب پر ٹا پ ٹرینڈ بن گئی