گورنر پنجاب کے حوالے سے تحریک انصاف کا بڑا بیان آگیا

Jul 29, 2022 | 09:33:AM

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ناانصافی کا نظام بکھر رہا ہے، پیپلپزپارٹی کا اصلی جیالہ (ن) لیگ کو تسلیم کر ہی نہیں سکتا، یہ صرف عمران خان کے خوف سے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کا حلف لینا گورنر کی ذمہ داری ہے اگر وہ ذمہ داری سے کترا رہے ہیں تو انہیں منصب چھوڑ دینا چاہئے، کابینہ کے حلف کے لئے راستہ نکال لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا

میڈیا سے گفتگو شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں، ایسے میں وہ ن لیگ کو تقویت دیں گے یا کھوکھلا کریں گے؟ وہ ن لیگ کیساتھ کیا کر رہے ہیں ان کو آج نہیں کل پتہ چلے گا۔

انہوں نے رانا ثنا اللہ کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج کی دھمکی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ کتنے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، تلملا رہے ہیں۔

 عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ اپنے وزیراعلیٰ کو نہیں بچا سکے وہ کسی کیخلاف کیا تحریک عدم اعتماد لائینگے، رانا ثنا اللہ اب نیند کی گولیاں کھا کر سو جائے، لگتا ہے کہ ہمیں ایک ڈیٹ سیٹ کرنا ہوگی، اگر ڈیڈ لائن تک وفاق نے فیصلہ نہ کیا تو پھر اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

مزیدخبریں