سپیکر پنجاب اسمبلی کا معرکہ؟ ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا؟ کیا اپوزیشن اپنا سپیکر لاسکے گی یا پی ٹی آئی یہ معرکہ سر کرلے گی؟ پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس گورنر ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور حکمت عملی طے کی جائے گی۔
یاد رہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوئی تھی۔ جس پر آج شام 4 بجے انتخاب کا عمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کے حوالے سے تحریک انصاف کا بڑا بیان آگیا