حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر تک بڑھادیا

Jul 29, 2022 | 10:09:AM

(24نیوز) حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ اجلاس میں گندم درآمد کرنے کے لیے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی بھی مںظوری دی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بتایا ہے کہ گندم کی خریداری کے لیے روسی حکام سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا معرکہ؟ ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں موبائل، گاڑیوں سمیت دیگر کئی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں