محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار جاری

Jul 29, 2022 | 11:13:AM
فائل فوٹو
کیپشن: یکم اگست سے اسکولوں کے اوقات کار جاری
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )یکم اگست سے لاہور شہر کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے شہر بھر کے اسکولوں میں تدریسی اوقات کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق شہر میں بوائز اسکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے، اور چھٹی سوا ایک بجے ہوگی، جب کہ گرلز اسکول صبح سوا 7 بجے لگیں گے، اور چھٹی ایک بجے ہوگی۔جمعہ کے روز بوائز اسکولوں میں ساڑھے 11 بجے اور گرلز اسکولوں میں سوا 11 بجے چھٹی ہوگی، جب کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 7 بجے لگیں گے اور 12 بجے چھٹی ہوگی۔

سکینڈ شفٹ میں اسکول ساڑھے 12 بجے لگیں گے، اور چھٹی ساڑھے 4 بجے ہوگی، جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ اسکول اڑھائی بجے لگیں گے، اور چھٹی ساڑھے 5 بجے ہوگی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے لیے اوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔