غریب عوام پر بڑا پیٹرول بم گرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مہنگائی میں پسے غریب عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 17 روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرح مبادلہ کی غیریقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے کے اضافے میں پیٹرولیم لیوی کو شامل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی، امریکا نے بڑا اعلان کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر پیٹرول پر 5 روپے لیوی بھی شامل کرلی تو فی لیٹر قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 22 سے 23 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوسکتی ہے۔