محکمہ موسمیات نےبارش سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار،گجرات، سیالکوٹ، نارروال ،لاہور، قصور، گوجرانوالہ، سرگودھا اورفیصل آباد میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں کراچی،سکھر، لاڑکانہ،جیکب آباداورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات،خضدار،کوئٹہ ، سبی، نصیر آباد، تربت، پنجگور، لسبیلہ اورچمن میںتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، مانسہر، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور، مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں اورٹانک میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
اس کے ساتھ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تیز بارشوں کی وجہ سے طغیانی کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں ،ٹانک، خضدار، ژوب، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی اور بولان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جس سےکئی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
پہاڑٰ ی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خد شہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ان علا قوں میں کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردو شامل ہیں۔
ان علا قوں میں مسافر اور سیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔