استعفوں کی منظوری کا معاملہ: تحریک انصاف کا بڑا ردعمل آگیا

Jul 29, 2022 | 12:10:PM

(24 نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے سپیکر کے اقدام کو مکمل طور پر بلا جواز اور غیر آئینی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا بڑا حکم

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ سپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، میں یہ استعفےٰ پہلے ہی قبول کرچکا ہوں، استعفوں کی منظوری کے بعد میں الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھجوا چکا ہوں۔

 قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اگراس حکومت میں سکت ہے تو الیکشن کمیشن 130 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کرے، میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ عام انتخابات کی جانب جائیں، استعفوں کی منظوری کبھی بھی پول میں نہیں ہوسکتی۔

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ تمام لوگوں نے اکٹھے استعفےٰ دیے تھے اور اکٹھے ہی جمع ہوئے، اس لئے ان میں تفریق ممکن نہیں۔

مزیدخبریں