معاملات طے پاگئے، ضمنی نہیں عام انتخابات ہوں گے، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمان رہ گئے ہیں۔ ڈالر 250 کا، بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرادے گا۔
ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ڈالر 250 کا،بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2022
اسی ٹوئٹ کے تسلسل میں دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کےقبل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشہ بن گئی ہے۔
اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ۔جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے،ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ سٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے۔ 30 لگژری اشیا پر پابندی ختم کردی۔ ایس این پی کا کریڈٹ منفی ہوگیا۔ آئی ایم ایف نے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا۔ ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزرا کو واپس بلائے گا۔ بی اے پی والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔ 6 ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال اور 6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔
اسٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے۔30لگثری اشیاء پر پابندی ختم۔S&P کا کریڈٹ منفی۔IMFنے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا۔ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزراء کو واپس بلائے گا۔BAP والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔6ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال اور6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2022