(24 نیوز) ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے تیل و گیس کی تلاش کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کو ملک کے مختلف حصوں میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ حکومت نے آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن لائسنس کے لیے ٹینڈرز جاری کر دئیے۔
یہ بھی پڑھیں:استعفوں کی منظوری کا معاملہ: تحریک انصاف کا بڑا ردعمل آگیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اوگرا کی ورکنگ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔