(24نیوز) 48 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسرا اضافہ کردیا گیا ہے۔ غریب عوام پر ایل پی جی مافیا نے تیسری مرتبہ گیس بم گرادیا ہے۔ ایل پی جی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 10 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد اب لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمت 250 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 455 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2950 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 11350 روپے کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل مہنگا، اوگرا نے بھی تیاری پکڑ لی