سپیکر کا انتخاب: گورنر ہاؤس پنجاب سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف گورنر ہاوس پہنچ گئے، جہاں وہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کا کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی
خیال رہے وزیراعلیٰ کے ہنگامہ خیز انتخاب کے بعد اب سپیکر کی نشست خالی ہو گئی۔ پرویز الٰہی جو پہلے اسمبلی کے سپیکر تھے اب وزیراعلیٰ منتخب ہو چکے۔
حکمران اتحاد کی جانب سے سابق اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سبطین خان نے سپیکر کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے سیف الملوک کھوکھر کو سپیکر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
سپیکر کے انتخاب کے لیے ایک مرتبہ پھر سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے امیدوار کو سپیکر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔