پنجاب کا نیا وزیر داخلہ کون ہوگا؟ اہم نام سامنے آ گئے

Jul 29, 2022 | 14:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وزیرداخلہ پنجاب کے لئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کا نام زیرِ غور
سورس: لو غو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیرداخلہ پنجاب کے لئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کے نام پر غور کیا جارہا ہے جبکہ راجہ بشارت کووزیر قانون پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ سے متعلق اہم وزارتوں پر مشاورت جاری ہے ، وزیر داخلہ پنجاب کے لئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کا نام زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت کو وزیر قانون پنجاب اور ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ چوہدری ظہیر الدین صوبائی وزیر پراسیکیوشنز پنجاب ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے وزیراعلی پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے سنئیر رہنماؤں کے نام سامنے آئے تھے۔

ذرائع کا  مزید کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے متوقع ناموں میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر یاسمین راشد،حافظ محمد ممتاز، سمیع اللہ چوہدری، سردار آصف نکئی، حافظ عمار یاسر شامل تھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ  یاسر ہمایوں راجہ، تیمور خان بھٹی، مراد راس، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، ساجد احمد خان، احسان الحق چوہدری، خدیجہ عمر کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔

تاہم  اس سلسلے میں حتمی فیصلہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔