پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کا معاملہ، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Jul 29, 2022 | 14:39:PM
پی ٹی آئی،استعفے،الیکشن کمیشن،قومی اسمبلی،نشستیں،خالی،قرار
کیپشن: الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوچکے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوچکے جس کے بعد قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ان خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول جاری کرے گا اور ساٹھ روز کے اندر ان حلقوں میں الیکشن کرائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:سپیکر کا انتخاب: گورنر ہاؤس پنجاب سے بڑی خبر آگئی

دوسری جانب پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کے استعفوں کی منظوری پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ایوان کو آگاہ کر دیا ہے۔

 انہوں نے ایوان کو بتایا کہ علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ سمیت عبدالشکور شاد، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کئے تھے، ابتدائی طور پر 11 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں جب کہ مزید بھی منظور کیے جائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر سے مشاورت کی۔ مشاورت میں خورشیدشاہ، ایازصادق، سعدرفیق شریک تھے۔

 رواں سال اپریل میں پارلیمنٹ میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔