ن لیگ کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار

Jul 29, 2022 | 16:06:PM
پنجاب اسمبلی اسپیکر ، خط
کیپشن: پنجاب اسمبلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے پینل آف چیئرمین اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا،خلیل طاہر سندھو نے خط آج کی تاریخ میں تحریر کیا،خط میں کہا گیا کہ ہمیں سپیکر کے الیکشن میں اسمبلی سٹاف کے طرزعمل پر تحفظات ہیں،خط میں مطالبہ کیا گیا کہ سپیکر کا الیکشن آئین میں دئیے گئے پیرامیٹرز، انتخابی قوانین، اعلی عدلیہ کے فیصلوں اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت کروایا جائے۔سپیکر کے الیکشن میں اسمبلی سٹاف کا رویہ ہر حال میں نیوٹرل ہونا چاہئے، الیکشن پروسیس کے دوران کچھ بھی غلط ہوا تو اس سے نہ صرف جمہوری اقدار کمزور ہوں گی بلکہ پنجاب اسمبلی کا نام بھی داغدار ہو گا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو ہم متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر کا انتخاب: گورنر ہاؤس پنجاب سے بڑی خبر آگئی