سابق ایم پی اے فیصل نیازی کے استعفے پر سماعت، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Jul 29, 2022 | 17:19:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے فیصل نیازی کے استعفیٰ کی منظوری یا عدم منظوری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے فیصل نیازی کے استعفے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، پنجاب اسمبلی کے حکام الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، حکام پنجاب اسمبلی نے کہاکہ جس دن سے سپیکر نے ا ستعفیٰ منظور کیا اس دن سے ضمنی الیکشن کا وقت شروع ہوتا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حکام کی رائے پر الیکشن کمیشن نے اعتراض کر دیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کی آئینی تشریح درست نہیں ہے، استعفیٰ میں جس تاریخ کا ذکر کیا گیا تب سے وقت شروع ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل نیازی کے استعفیٰ کی منظوری یا عدم منظوری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار

مزیدخبریں