(24 نیوز)سونے کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اچانک بڑی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک تولہ سونا 4200 روپے سستا ہوگیا جس سے ایک تولہ سونا بلند ترین سطح سے کم ہوکر 1 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 3601 روپے کمی سے 1 لاکھ 35 ہزار 717 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ، صرافہ بازار ڈیلرز کاکہناہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی ہونے کی خبروں پر سونے کی قیمت ہوئی ہے،ڈیلرز کا مزید کہناتھا کہ دبئی میںسونے کی قیمت میں کمی ہونے پر بھی اثر پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے فیصل نیازی کے استعفے پر سماعت، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی