اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب ، چودھری نثار مکمل خاموش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر ووٹنگ ہورہی ہے ایسے میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان نے نہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں دلچسپی لی اور نہ ہی وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے ہیں ۔چودھری نثار علی خان نے وزیر اعلی کی ووٹنگ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔چودھری نثار علی خان حلف لینے کے بعد آج تک اسمبلی نہیں آئے۔
چودھری نثار علی خان2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے تھے انہوںنے تقریبا تین سال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔تاہم گزشتہ سال قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام