الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

Jul 29, 2022 | 19:07:PM
الیکشن کمیشن، تحریک انصاف، 11ارکان، ڈی نوٹیفائی،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جنرل نشست پر 9 جبکہ 2 مخصوص نشستوں پر خواتین کو ڈی نوٹیفائی کیا،الیکشن کمیشن نے 11 ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو ارسال کئے تھے،جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے ،ان میں علی محمدخان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم اور عبدالشکور شامل تھے جبکہ مخصوص نشست پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پہلا ووٹ کس نے کاسٹ کیا؟ جانیے