(24نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکا ہوا جس سے افراد تفری مچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق افعانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شپیگزا کرکٹ لیگ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جارہا تھا کہ اچانک سٹیڈیم میں دھماکا ہو گیا، جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں نے بنکر کے اندر چھپ کر اپنی جان بچائی ۔ دھماکا اس وقت ہوا جب بینڈ عامر ڈریگن اور پامیر زلمی کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا ۔ حملے کے وقت اقوام متحدہ کے اہلکار سٹیڈیم میں موجود تھے۔
شپیگیز کرکٹ لیگ آئی پی ایل طرز کی ایک پروفیشنل ٹی 20لیگ ہے جسے افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2013 میں متعارف کروایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پہلا ووٹ کس نے کاسٹ کیا؟ جانیے
کابل ، میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکا
Jul 29, 2022 | 19:29:PM