(مانیٹرنگ ڈیسک)فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن بھی ایکشن میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے فیصلہ اگست کے وسط تک سنائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اعلیٰ حکام کو روزانہ کی بنیاد پر آفس آنے کی ہدایت کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم فیصلے سے متعلق معاونت کرے گی۔ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت اور دستاویزات کا بغور جائزہ شروع کردیاگیا ۔فنڈنگ کیس کے حوالے سے کیس کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر خود کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب ، چودھری نثار مکمل خاموش
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب تک متوقع ؟؟بڑی خبر سامنے آگئی
Jul 29, 2022 | 19:59:PM