(24 نیوز)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں کوئٹہ میں ہوا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادنے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہو گی ،مولاناعبدالخبیر آزاد کا کہناتھا کہ یوم عاشور9 اگست بروز منگل کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پولنگ بوتھ پر کیمروں کی تنصیب،ن لیگ کا بڑا اعتراض دور کر دیا گیا