(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاہے کہ اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کاکہناہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے اجلاس کے اعلامیے سے اختلاف کیا ، معزز ججز کے اختلاف کے باعث چیف جسٹس پاکستان نے آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کی، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ آڈیو ریکارڈنگ کے ایک گھنٹہ 29 منٹ سے ایک گھنٹہ 38 منٹ تک اٹارنی جنرل کی گفتگو ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کا محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان