عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

Jul 29, 2022 | 21:51:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم افتخار مہمند پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جے یو آئی(ف) میں شامل ہوگئے۔افتخار مہمند نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
واضح رہے کہ افتخار مہمند نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں میں رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر کا انتخاب،ن لیگ کا پھر عدالت سے رجوع کا اعلان

مزیدخبریں