(ویب ڈیسک)بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، حریت رہنما یاسین ملک کی جیل میں خرابی صحت پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مراسلہ تھمادیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک پر جعلی الزامات کے تحت اس کی غلط سزا کو منسوخ کرے اور واپس لے۔دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کے نام لکھا گیا خط بھی بھارتی سفارتکار کو دیا گیا، یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارتی وزیر اعظم کو لکھے خط میں شوہر کی رہائی کا مطالبہ کیا، یاسین ملک کی حالت اس ماہ کے شروع میں بھوک ہڑتال کرنے کے فیصلے کے بعد مزید خراب ہو گئی تھی، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یاسین ملک انصاف کے اس سنگین اسقاط پر سخت افسردہ ہیں۔ اپنے اختیار میں کوئی قانونی چارہ نہ ہونے کے باعث یاسین ملک نے 22 جولائی 2022 کو بھوک ہڑتال کی تھی۔ بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کرے۔ بھارتی حکومت انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرے۔
یہ بھی پڑھیں:اسپیکر کا انتخاب،ن لیگ کا پھر عدالت سے رجوع کا اعلان
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
Jul 29, 2022 | 22:27:PM